بزنس

ترکیہ اسرائیل کو تیل کی فراہمی سے کیسے محروم کر سکتا ہے؟

اسرائیل کو تیل فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں دو مسلم اکثریتی ریاستیں نمایاں ہیں، جن کا تیل ایک تیسرے مسلم ملک کے ذریعے اسرائیل تک پہنچتا ہے۔

اسرائیل کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک آذربائیجان ہے، جو مختلف اندازوں کے مطابق اسرائیل کی تیل درآمدات کا 50 سے 70 فیصد فراہم کرتا ہے۔ یہ تیل باکو سےتبلیسی جیہان پائپ لائن کے ذریعے ترکی کے ساحلی شہر جیہان تک پہنچتا ہے، جہاں سے اسے ٹینکروں کے ذریعے حیفا بندرگاہ منتقل کیا جاتا ہے۔ اگر ترکی چاہے تو اس راستے کو بند کر کے اسرائیل کے لیے سنگین خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

دوسرے نمبر پر قازقستان آتا ہے، جو اسرائیل کو 10 سے 25 فیصد تک تیل فراہم کرتا ہے۔ اس کا تیل عموماً کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ذریعے روسی بندرگاہوں تک پہنچتا ہے، اور وہاں سے بحیرہ اسود کے راستے جہازوں کے ذریعے آگے منتقل ہوتا ہے۔

اس پورے راستے میں ترکی کے زیرِ کنٹرول آبی گزرگاہیں، خصوصاً باسفورس آبنائے، اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

بات بالکل سادہ ہے کہ اگر کوئی ایک ملک اسرائیل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے تو وہ ترکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button