کھیل

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

گلیڈی ایٹرز کی فتح میں رائلی روسو کی ناقابلِ شکست 60 رنز اور حسن نواز کی 49 رنز کی اننگز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں دنیش چندیمل 3، کپتان سعود شکیل 1 اور شامل حسین 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، جبکہ بیون جیکبز 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

قلندرز کی جانب سے حسیب اللہ خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں اسامہ میر 22، فخر زمان 20، عبداللہ شفیق 17، سکندر رضا 15، چرِتھ اسالنکا 6، محمد نعیم 4، محمد فاروق 2، کپتان شاہین شاہ آفریدی 0 اور حارث رؤف 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق اور جہاں داد خان نے 3، 3 جبکہ الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button