دنیا

صدر ٹرمپ کی ’پاکستان کی درخواست پر‘ ایرانی تجویز آنے تک جنگ بندی میں توسیع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حملے اس وقت تک روکے جائیں گے جب تک ایرانی قیادت ایک متفقہ تجویز پیش نہیں کرتی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حملے اس وقت تک روکے جائیں گے جب تک ایرانی قیادت ایک متفقہ تجویز پیش نہیں کرتی۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پائی جا رہی تھی اور دو ہفتوں کی جنگ بندی اپنی مدت پوری کرنے والی تھی۔ صدر ٹرمپ نے واضح نہیں کیا کہ توسیع کتنے عرصے کے لیے ہوگی، تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ ایران کو داخلی مشاورت کے لیے وقت دیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی اس وقت تک روک دی جائے جب تک اس کے رہنما کسی مشترکہ مؤقف پر نہ پہنچ جائیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ ناکہ بندی برقرار رکھے اور دیگر معاملات میں مکمل طور پر تیار رہے، جبکہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچتے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کا دورہ نہیں کر رہے، حالانکہ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ وہ مذاکرات کے دوسرے دور میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔

ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی قیادت نے منگل کی رات تک دونوں فریقین کو مذاکرات کے اگلے مرحلے پر آمادہ کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button